شہید برہان مظفر وانی کی برسی پرآج ریلی نکالی جائے گی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیری حریت پسند نواجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پر۔۔۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت ریلی آج 8 جولائی کو سہ پہر 4.00 بجے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی چورنگی تا کراچی پریس کلب تک نکالی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتیں اس ریلی میں شرکت کریں گی۔زیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے اس حوالے سے اپنے جاری ویڈیو پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران، ذمہ داران و کارکنان سے بھارتی ظالم حکمرانوں اور فوجیوں نے بے دردی سے شہید ہونے والے کشمیری نواجوان شہید مظفر وانی کی 9 ویں برسی پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت منگل 8 جولائی کو سہ پہر 4.00 بجے ، آرٹس کونسل تا کراچی پریس تک ریلی میں بھرپور شرکت کی ہدایات دی ہیں۔ اپنے جاری ویڈیو پیغام میں سعید غنی نے کہا ہے کہ اس ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی سمیت اس شہر کی تمام نمائندہ سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی اور اس میں ان کے رہنما اور کارکنان شریک ہوں گے ۔کراچی پریس کلب کے باہر کشمیری رہنما اور دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت خطاب کریں گی۔