سکھر:لگژری گاڑی سے 100 کلو چرس برآمد،2 ملزم گرفتار

سکھر:لگژری گاڑی سے 100 کلو چرس برآمد،2 ملزم گرفتار

سکھر، روہڑی، پڈعیدن(بیورو رپوٹ، نمائندگان دنیا) محکمہ ایکسائز روہڑی سرکل کی کارروائی ، دوران چیکنگ کروڑوں روپے مالیت کی 100 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے دو ملزم گرفتار ، لگژری گاڑی تحویل میں لے لی ۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ای پی ایس روہڑی سرکل کی ٹیم نے ا ے ای ٹی او قمر الدین سیال کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کے دوران لگژری گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کی 100 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے دو ملزموں قربان علی اور فضل حق کو گرفتار کر لیا۔ اے ای ٹی او قمر الدین سیال نے بتایا کہ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ، ضبط کی جانے والی چرس کی مالیت کروڑوں روپے ہے ، جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا اور گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ پڈعیدن سے نمائندے کے مطابق انچارج سی آئی اے ہدایت اللہ بجرانی بمع پولیس اسٹاف نے خفیہ اطلاع پر پڈعیدن تھانے کی حدود میں کامیاب کارروائی کرکے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔گرفتار منشیات فروش محمد یوسف ولد شوکت راجپوت کے قبضے سے 48 بوتلیں غیر ملکی شراب اور ایک رکشہ برآمد کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں