شہریوں کو مفت نمبر پلیٹ فراہم کرنے والی تنظیم کے دفتر پرچھاپہ

شہریوں کو مفت نمبر پلیٹ فراہم کرنے والی تنظیم کے دفتر پرچھاپہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت کی جانب سے نافذ کردہ نئی اجرک والی نمبر پلیٹ شہریوں کو مفت میں فراہم کرنے والی فلاحی و سیاسی تنظیم کے۔۔۔

 دفتر پر ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر نے بلال کالونی تھانے کی حدود میں واقع نارتھ کراچی 5L میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، جس میں مقامی تھانے کی پولیس بھی ہمراہ تھی۔چھاپے کے دوران تحریک نوجوانان پارٹی کے دفتر سے متعدد کارکنان کو گرفتار کر کے نمبر پلیٹس برآمد کی گئیں جنہیں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے غیر قانونی قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں