ڈی جی سپرا تقرری کیس:سندھ حکومت سے جواب طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں ڈی جی سپرا (سندھ پبلک پراکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی)کی مبینہ غیر قانونی تقرری کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔۔
عدالت نے سندھ حکومت سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 12 اگست تک ملتوی کر دی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ڈی جی سپرا کی تقرری قانون اور قواعد و ضوابط کے خلاف کی گئی ہے ۔ وکیل نے مزید کہا کہ اس معاملے پر توہینِ عدالت کی ایک درخواست کا فیصلہ پہلے ہی آ چکا ہے ، جس کی روشنی میں یہ تقرری مزید غیر آئینی ٹھہرتی ہے ۔