ملیر کورٹ کے سامنے ٹریفک حادثہ،موٹر سائیکل سوار وکیل جاں بحق

ملیر کورٹ کے سامنے ٹریفک حادثہ،موٹر سائیکل سوار وکیل جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کورٹ کے سامنے ٹریفک حادثہ، مزدا کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار وکیل ندیم شر جاں بحق، اطلاع ملنے پر ملیر سٹی پولیس موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی۔۔۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا وکیل ملیر بار کا رکن تھا۔ حادثے کا سبب بننے والے مزدا ڈرائیور کو گرفتار کر کے مزدا کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔ جاں بحق ہونے والے وکیل کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ دوسری جانب ملیر بار کے صدر ارشاد شر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرحوم ندیم شر کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ملیر بار میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں