ضلع غربی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد

 ضلع غربی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد

کراچی(این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع غربی کی مختلف یوسیز میں سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور پیور بلاکس بچھانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

 اس اہم ترقیاتی منصوبے پر تقریباً 122 ملین روپے لاگت آئے گی جس کی منظوری حکومت کی جانب سے دی جا چکی ہے ، منصوبے کے تحت 1 لاکھ 30 ہزار مربع فٹ پیور بلاکس مختلف سڑکوں پر بچھائے جائیں گے جبکہ 1 لاکھ 99 ہزار 700 مربع فٹ سڑکوں کی استر کاری کی جائے گی، سیوریج نظام کی بہتری کے لیے مختلف قطر کی لائنیں بھی بچھائی جائیں گی تاکہ عوام کو بہتر اور پائیدار انفرااسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں