میرپورماتھیلو:آئی بی اے ٹیسٹ پاس نوجوانوں میں آفر لیٹرز کی تقسیم
میرپورماتھیلو (نمائندہ دنیا )میرپورماتھیلو کے ضلعی کونسل ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر اور ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین میر بابر علی لوند اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کاؤنسل بنگل خان مہر نے شرکت کی۔
اس موقع پر آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے درجن سے زائد نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں کے آفر لیٹرز تقسیم کیے گئے ۔ میر بابر علی لوند نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت تعلیمی نظام کی بہتری اور میرٹ کی بالادستی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ، جس کے مثبت اثرات اب سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع گھوٹکی سے درجنوں نوجوان بغیر کسی سفارش، خالصتاً میرٹ پر سرکاری ملازمتیں حاصل کر چکے ہیں۔