آن لائن کاروبار پر بیجا ٹیکس عوام دشمنی کی انتہا ہے ، فیصل ندیم

آن لائن کاروبار پر بیجا ٹیکس عوام دشمنی کی انتہا ہے ، فیصل ندیم

کراچی (این این آئی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے آن لائن ڈلیوری کے ذریعے مصنوعات بھیجنے والے افراد پر چار فیصد ٹیکس کے نفاذ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سہولت دینے کے بجائے کاروباری طبقے کا گلا گھونٹنے پر تلی ہوئی ہے ۔

 جو پروڈکٹس پہلے ہی مختلف مراحل میں ٹیکس کی زد میں آچکی ہوتی ہیں، ان پر ایک اور ٹیکس عائد کرنا سراسر ناانصافی اور بد انتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں آن لائن کاروبار کرنے والے نوجوانوںکو اضافی مالی بوجھ کے ذریعے معاشی طور پر کچلا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں