سردار عبدالرحیم کا کشمیری شہدا کو خراج عقیدت

سردار عبدالرحیم کا کشمیری  شہدا کو خراج عقیدت

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے بیان میں یوم شہداکشمیر کے موقع پر ان 22 عظیم کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے 13 جولائی 1931 کو ظلم و جبر کے خلاف اور حق آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اور آج بھی کشمیری عوام جس طرح ایک عظیم جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ انہی 22 شہدا کی عظیم قربانیوں کا تسلسل ہے ۔ افسوس ضرور ہے کہ آج بھی سر عام کشمیری عوام کو بھارتی فوج گولیاں مار کر شہید کرتے ہیں لیکن ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ کے تمام تر ظلم کے باوجود کشمیریوں کا عزم ڈگمگایا نہیں بلکہ کشمیری عوام مظالم کے سامنے آج بھی بھارتی فوج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں