اساتذہ تمام طلبہ سے برابری کا سلوک کریں، علامہ الیاس قادری
کراچی(این این آئی)دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وارمدنی مذاکرے کا انعقادہوا جس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک ہوئے ، مدنی مذاکرے میں بالخصوص ملک کے دیگر شہروں سے شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات بھی شریک تھیں۔
امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس قادری نے کہا ہے کہ ہر استاد کو چاہئے کہ تمام طلبہ سے برابری کا سلوک کرے ، مالدار اور غریب میں فرق نہ رکھے ۔اگر کسی کی حق تلفی کی گئی ہو تو صرف توبہ کافی نہیں بلکہ اس شخص سے معافی مانگنا ضروری ہے ، اگر وہ دل ہی دل میں معاف کر دے لیکن اظہار نہ کرے ، تب بھی حق تلفی کرنے والے پر معافی مانگنا لازم ہوتا ہے ۔