اجرک کی نمبرپلیٹ پر مجبور نہ کیا جائے ، ڈاکٹر سلیم حیدر

 اجرک کی نمبرپلیٹ پر مجبور نہ  کیا جائے ، ڈاکٹر سلیم حیدر

کراچی(این این آئی)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اجرک سندھیوں کی ثقافت ہے اس سے عام افراد کا کوئی تعلق نہیں ہے ، حکومت اپنی ثقافت بزور طاقت مہاجر سمیت کسی اور قومیت پر مسلط نہیں کرسکتی۔

 اسٹیبلشمنٹ مہاجروں اور کراچی کے شہریوں کو اس قدر دیوار سے نہ لگائے کہ پھر یہاں کے نوجوانوں اور عام شہریوں میں بغاوت پیدا ہو جو نہ صرف قوم بلکہ ملک دونوں کے فائدے میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی کو اجرک والی نمبر پلیٹ لگانے کا شوق ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرے بلکہ پوری گاڑی اجرک کے کلر کی بنالے لیکن ہم سے زبردستی اس طرح کی نمبر پلیٹیں نہ لگوائی جائیں کیونکہ ہم اس سب عمل کو متعصبانہ مہاجر دشمن سوچ تصور کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں