پی اے سی نے غیر قانونی تعمیرات کا ریکارڈ طلب کرلیا، 13رکنی کمیٹی تشکیل

پی اے سی نے غیر قانونی تعمیرات کا ریکارڈ طلب کرلیا، 13رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)نے ایس بی سی اے سے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

پی اے سی کی جانب سے ریکارڈ طلب کئے جانے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے )کے افسران پر مشتمل 13رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔کمیٹی سال 2021کی پرفارمنس آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں غیر قانونی تعمیرات اور مخدوش عمارتوں کے مسئلے پر کارکردگی جانچے گی۔کمیٹی کا اہم مشن پی اے سی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات مرتب کرنا ہے ، جس کیلئے نوٹیفکیشن کے مطابق ارکان ڈی جی ایس بی سی اے کے تعاون سے جواب فراہم کریں گے ۔تیار کردہ جوابات دو روز کے اندر ڈی جی ایس بی سی اے سے منظور کروائے جائیں گے اور منظوری ملتے ہی رپورٹ سیکرٹری بلدیات سندھ کو بھیجی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں