آباد ی میں خطرناک اضافے کی شرح پر پی ایم اے کی تشویش

 آباد ی میں خطرناک اضافے  کی شرح پر پی ایم اے کی تشویش

کراچی (این این آئی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے )نے پاکستان کی آبادی میں خطرناک حد تک اضافے کی شرح پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ ملک کے مستقبل کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے ۔

ورلڈومیٹر ( اقوام متحدہ) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان کی موجودہ آبادی، 8 جولائی 2025 تک ایک اندازے کے مطابق 255,264,079 ہے ، جو کہ دنیا کی کل آبادی کا 3.10 فیصد بنتی ہے ۔ ملک کی آبادی بہت تیزی سے بڑ ھ رہی ہے جو اس کے محدود وسائل کے پیش نظر بہت تشویش ناک ہے ۔ پاکستان بہت زیادہ آبادی کے بوجھ سے دوچار ہے ، ہم تیزی سے ایک ایسے مقام کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں وسائل کی کمی ہمارے ملک کے لیے ٹائم بم میں تبدیل ہو جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں