بڑے 46نالوں کی صفائی کاکام جاری

بڑے 46نالوں کی صفائی کاکام جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر کے ایم سی کی جانب سے بڑے 46نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے ۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر بتایا کہ چاکنگ پوائنٹس بھی کلیئر کردیے گئے ہیں، یہ کام مون سون سیزن کے خاتمے تک جاری رہے گا۔علاوہ ازیں میئر کراچی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سفاری پارک کے دورے کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ کچھ عرصے قبل تک کے ایم سی کا یہ عوامی مقام بری طرح نظر انداز کیا جاتا رہا تاہم اب یہ مقام کراچی کے قلب کی حیثیت اختیار کرگیا ہے ۔آئیے اپنے عوامی مقامات کو اپنائیں اور اسے بہتر بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں