ڈاکوؤں کی حجام کی دکان میں دن دیہاڑے واردات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں شاہراہ لیاقت پر حجام کی دکان میں دن دیہاڑے واردات، تین ملزمان سی ٹی ڈی افسر سمیت 9ملزمان سے موبائل فون اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے ۔
پولیس افسر او رملزمان کے درمیان سر عام دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ، ملزمان کی واردات اورجوابی فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج روزنامہ دنیا کو موصول ہوگئی۔مقدمہ پریڈی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیاگیا۔ زخمی ملزم دو ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس نے تلاش جاری رکھی ہوئی ہے ۔