بلال کالونی پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان بھتہ خور نکلے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ بلال کالونی پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزمان کی گرفتار کا معاملہ ملزمان انتہائی خطرناک اور بھتہ کی واردات میں مطلوب تھے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات بلال کالونی پولیس کا ڈکیت گینگ سے مقابلہ ہوا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کا تعلق بھتہ خور گروہ سے نکلا ۔گرفتار ملزمان کا 8 رکنی گروہ انتہائی خطرناک اور عادی جرائم پیشہ نکلا،گرفتار ملزمان سے بھتے کی رقم نہ دینے والے تاجروں پر فائرنگ کرنے کا بھی انکشاف متوقع ہے ،گزشتہ ماہ تھانہ خواجہ اجمیر کی حدود دربار مدینہ ہوٹل پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کی گئی تھی ملزمان کے گروہ نے بھتے کی رقم نہ ملنے پر تاجروں، دکانداروں، ریسٹورنٹ مالکان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی،دربار مدینہ ہوٹل پر فائرنگ کی زد میں ایک معصوم بچہ، خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے ،واردات کا مرکزی ملزم رشید عرف راجہ گزشتہ ہفتے تھانہ بلال کالونی پولیس ک ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے گزشتہ رات مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار دونوں ملزمان توحید اور دانش گروہ کا سرغنہ رشید عرف راجہ کے شوٹر ہیں ملزمان سے تاجروں, دکانداروں, ریسٹورینٹ/ہوٹل مالکان سے بھتے کی پرچیاں, بھتے کی کال اور فائرنگ کرنے کی تفتیش کا عمل بھی جاری ہے ۔گروہ کے دیگر ساتھی اغواء برائے تاوان, بھتہ خوری, ٹارگیٹ کلنگ سنگین نوعیت کے مقدمات میں جیل میں ہے جبکہ دیگر مطلوب و مفرور ہیں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں ۔