نمبر پلیٹ نہیں پانی، بجلی اور سڑکیں دو، منعم ظفر

نمبر پلیٹ نہیں پانی، بجلی اور سڑکیں دو، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے تحت سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل و گاڑی کی نمبرپلیٹ کی تبدیلی کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف اتوار کو فائیواسٹارچورنگی(نارتھ ناظم آباد)تافریسکو چوک برنس روڈ بائیک ریلیکا انعقاد کیا گیا۔

 بائیک ریلی کی قیادت امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خود بائیک چلاکر قیادت کی۔ ریلی سے امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ،جماعت اسلامی کراچی یوتھ کے صدر ہاشم یوسف ابدالی نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے خطاب میں کہاکہ سندھ حکومت سن لے کہ اگر بھتہ خوری اور کرپشن کا دھندا بندنہ کیا گیاتو وزیر اعلیٰ ہاؤس دور نہیں۔ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کراچی کا انفرااسٹرکچر ٹھیک کرنے کے لیے تیار نہیں، سندھ حکومت نمبر پلیٹ کی جبری تبدیلی کے نام پر شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے ، اگر رشوت اور بھتہ خوری بند نہ ہوئی تو نوجوان پولیس چوکیوں کے گھیراؤ پر مجبور ہو جائیں گے ۔سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہاکہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو پانی، بجلی، تعلیم اور سڑکوں جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرے ، لیکن افسوس کہ سندھ حکومت صرف کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں اور شہریوں سے نمبر پلیٹ کی جبری تبدیلی کے نام پر بھتہ وصول کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں