ایس او اے اے کی منیجنگ کمیٹی کی تقریب حلف برداری
کراچی (سٹی ڈیسک)سندھ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن (ایس او اے اے ) نے اپنی نئی منتخب شدہ منیجنگ کمیٹی (2025-2027) کی حلف برداری کی ایک باوقار تقریب منعقد کی۔
مہمانِ خصوصی، وزیر بلدیات سعید غنی نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور شہری ترقی میں آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایک منصفانہ اور ترقی پسند ضابطہ کاری ماحول فراہم کرنے کے حکومتی عزم کو دہرایا۔تقریب میں حکومت، کاروباری طبقے اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ایس او اے اے کے نو منتخب صدر عامر صدیقی نے ایسوسی ایشن کی آئندہ ترجیحات اور اسٹریٹجک اہداف بیان کیے ۔