شہری پر تشدد کیس میں پولیس نے سی کلاس چالان جمع کرادیا

شہری پر تشدد کیس میں پولیس نے سی کلاس چالان جمع کرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس کے علاقے میں نوجوان دھیرج عرف دھن راج پر مبینہ تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئیا۔

 جہاں نامزد ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے ۔ گزری تھانے کی پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کے لیے سی کلاس چالان عدالت میں جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ متاثرہ نوجوان اب ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں چاہتا۔ نوجوان نے تحریری طور پر بیان دیا ہے کہ مقدمہ محض غلط فہمی کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں