لیاری واقعے پر ایس بی سی اے افسران سمیت 10 ملزمان جیل منتقل

لیاری واقعے پر ایس بی سی اے افسران سمیت 10 ملزمان جیل منتقل

کراچی(اسٹاف رپورٹر )جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لیاری میں بلڈنگ گرنے اور 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ایس بی سی اے افسران سمیت 10 ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کلثوم سہتو کی عدالت کے روبرو پولیس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سمیت 10 ملزمان کو پیش کیا۔ملزمان میں زرغم حیدر، سید عرفان حیدر نقوی، اشفاق حسین، محمد جلیس صدیقی، سید فہیم مرتضی، عاصم علی خان، فہیم احمد، سید ذوالفقار علی شاہ، رحیم حسین شاہ اور تاج محمد شامل ہیں۔تفتیشی افسر نے کہا کہ عمارت کا ریکارڈ نہیں مل سکا ہے ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے ، ملزمان سے تفتیش کے بعد ریکارڈ حاصل کرنا ہے ۔وکیل صفائی ذیشان راجپر نے موقف دیا کہ عمارت کے بوسیدہ ہونے کی شکایت کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں