حکومت سانحہ لیاری کے متاثرین کی ہرممکن مدد کرے گی، سعید غنی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سانحہ لیاری کے متاثرین کی ہرممکن مدد کرے گی۔
سانحہ میں جاں بحق کے ورثا کو فی کس 10 لاکھ روپے کی مدد کی جارہی ہے جب کہ متاثرہ خاندانوں کو 3 ماہ کا کرایہ ادا کیا جارہا ہے ۔یہ بات انہوں نے پیر کو سانحہ بغدادی لیاری عمارت میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کے دوران کہی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ منیارٹی ونگ کے صدر و رکن سندھ اسمبلی لال چند اکرانی، نائب صدر و کچھی مہیشوری میگھوار پنچائیت کے صدر لکشمن مہیشوری و دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ اس وقت تمام متاثرین اپنے طور پر رشتہ داروں کے یہاں قیام پذیر ہیں اور مشکلات سے دوچار ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کسی صورت ان متاثرین کی بحالی کے لیے ٹاؤن کے آفس میں ڈیسک بھی بنا دیا گیا ہے ۔