ٹریلر اور مزدا میں تصادم ایک شخص جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی فروٹ گیٹ کے قریب ٹریلر اور مزدا کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 39 سالہ چند ولد ورند کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ زخمیوں میں 40 سالہ عطا محمد ولد فقیر محمد، 40 سالہ پرِبھُو ولد دیا اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور جاں بحق و زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے حادثے کا شکار ٹرالر اور مزدا کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔