سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ رجسٹری میں کیڈٹ کالج پنوعاقل کے 76 ملازمین کو سرکاری ملازمین قرار دینے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ سبطین محمود نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے کیڈٹ کالج کو دی جانے والی گرانٹ کو تنخواہ تصور کرتے ہوئے ملازمین کو صوبائی حکومت کا ملازم قرار دیا حالانکہ کیڈٹ کالج پنوعاقل انتظامی طور پر وفاق کے ماتحت آتا ہے اور سندھ حکومت کا کردار صرف مالی گرانٹ دینے تک محدود ہے ۔ سرکاری وکیل نے مزید مؤقف اپنایا کہ کیڈٹ کالج کے برطرف ملازمین نے بحالی کی درخواست میں ادارے کو فریق ہی نہیں بنایا لہٰذا سندھ حکومت پر ملازمت کی ذمہ داری عائد نہیں کی جا سکتی۔