نوجوانوں میں ہنر مندی کی اہمیت کے عالمی دن پر سیمینار

نوجوانوں میں ہنر مندی کی اہمیت کے عالمی دن پر سیمینار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دنیا بھر میں نوجوانوں میں ہنر مندی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن منایا گیا۔

کراچی میں بھی سندھ حکومت کے ادارے بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے تحت تقریب و سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ تکنیکی تعلیم کے مختلف اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر بورڈ کے سیکریٹری منور علی میٹھانی کا کہنا تھا کہ دنیا کہ ترقی یافتہ ممالک اپنے نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم دے کر ہی معاشی استحکام حاصل کرتے ہیں۔ہمارا بورڈ بھی طلبہ کو مفت تکنیکی کورس کراتا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے ۔ بورڈ کے حوالے سے وزیراعلی کے کنسلٹنٹ تیمور سیال نے بھی شرکت کی۔ انکا کہنا تھا کہ اب تک 5لاکھ سے زائد طلبہ کو ہنر مند بنا چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں