ایس ایس جی سی کی اپیل مسترد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ رجسٹری میں بدین کے نجی ریسٹورنٹ پر گیس چوری کے الزامات کے تحت ایس ایس جی سی کی جانب سے عائد آٹھ لاکھ روپے کے جرمانے کی معطلی کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایس ایس جی سی کی اپیل مسترد کر دی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اس نوعیت کے معمولی نوعیت کے کیسز سپریم کورٹ تک لانا قابل افسوس ہے ، اگر اس رویے کو معمول بنا لیا گیا تو سب سے زیادہ فائدہ صارف کو ہی ہوگا۔ واضح رہے کہ سیشن عدالت نے ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری ڈیمانڈ نوٹس کو معطل کر دیا تھا، جس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ نے بھی ایس ایس جی سی کی اپیل مسترد کی تھی۔