گرفتار ایس بی سی اے افسران کی درخواست ضمانت دائر

گرفتار ایس بی سی اے افسران  کی درخواست ضمانت دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری بغدادی کے علاقے میں عمارت گرنے سے 27 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار 5 ملزمان ایس بی سی اے کے افسران کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔

ملزمان میں زرغام حیدر، اشفاق کھوکھر، فہیم مرتضی، جلیس صدیقی اور عاصم خان شامل ہیں۔عدالت نے درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں