لانڈھی اوراسٹار گیٹ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر دو افراد جان سے گئے

لانڈھی اوراسٹار گیٹ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر دو افراد جان سے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی اوراسٹار گیٹ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر دو افراد جان سے گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں ٹرین حادثات اب معمول بنتے جارہے ہیں۔ دو مقامات پر ٹرین کی زد میں آکر دوشہری جان سے گئے ۔ چھیپا ذرائع کے مطابق لانڈھی ہڈی مل جامعہ گراؤنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ جہاں اس کی شناخت30 عمر زادہ کے نام سے ہوئی واقعے سے کچھ وقت قبل اسٹار گیٹ ریلوے ٹریک پر بھی حادثہ رپورٹ کیاگیاتھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اسٹار گیٹ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا۔ جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی تھی متوفی کی شناخت نعمان ولد سلطان کے نام سے ہوئی۔25 سالہ نوجوان ٹرین کی ٹکر سے سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث جانبر نہ ہوسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں