ملازمین ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں،پولیس چیف کی ہدایت

 ملازمین ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں،پولیس چیف کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایات پر تمام زونل ڈی آئی جیز، ڈی ائی جی سی ائی اے اور ڈی آئی جی ٹریفک کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 کہ وہ اپنے متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اس امر کا سختی سے پابند بنائیں کہ پولیس ملازمین ٹریفک قوانین کی مکمل طور پر پاسداری کریں۔پولیس ملازمین کی جانب سے جعلی یا غیر مستند نمبر پلیٹس کا استعمال، ہیلمٹ نہ پہننا اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح کیا ہے کہ جو اہلکار قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملے کی سخت نگرانی کریں اور ان احکامات پر فوری اور موثر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں