گھر لوٹنے والی ماسی کرمنل ریکارڈ یافتہ نکلی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں چوری کے مقدمے میں گرفتار گھریلو ملازمہ مہرین کے حوالے سے تفتیش کے دوران چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق مہرین کا تعلق فیصل آباد سے ہے ، جب کہ وہ لاہور میں بھی متعدد مقدمات میں مطلوب رہی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مہرین کلفٹن اور گزری کے علاقوں میں بھی گھروں کا صفایا کر چکی ہے ، جہاں کروڑوں روپے مالیت کے نقصانات رپورٹ ہوئے ۔ تفتیش کے دوران ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد جیل میں قید کے دوران اسے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کی موجودگی میں سلائی کے کام پر ایوارڈ دیا گیا تھا۔