سول اسپتال میں 10سالہ لڑکے سے بدفعلی،لفٹ آپریٹر گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سول اسپتال کے آپریشن تھیٹر کمپلیکس کی لفٹ میں دس سالہ لڑکے کے ساتھ لفٹ آپریٹر کی مبینہ بدفعلی ، مقدمہ درج ملزم گرفتار۔
لڑکے کو مبینہ طور پر اسپتال کے لفٹ آپریٹر عبدالوحید نے اس وقت بدفعلی کا نشانہ بنایا جب وہ وارڈ میں داخل اپنی والدہ کو دیکھنے کے لیے جا رہا تھا ، لفٹ آپریٹر نے تیسرے فلور پر سنسان مقام پر لفٹ کھڑی کرکے اسے مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد اور چچا انتظار گاہ میں بیٹھے تھے ،متاثرہ لڑکے نے تمام صورتحال سے اپنے والد کو آگاہ کیا جسکے بعد چچا اور والد کی جانب سے لفٹ آپریٹر کو پٹرول ڈال کر جلانے کی بھی کوشش کی گئی ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس سرجن نے بھی بدفعلی کی تصدیق کردی ، واقعہ 8 روز قبل پیش آیا تھا ۔