وفاق نے کراچی کوچھوڑ دیا،کے فورفنڈز دیے جائیں،میئر

وفاق نے کراچی کوچھوڑ دیا،کے فورفنڈز دیے جائیں،میئر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق نے کراچی کو چھوڑ دیا ہے ، کہاں ہے وہ جو کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100ارب روپے کا فنڈ دلانے کی بات کررہے تھے۔

 وفاق کو کے فور کے لیے فنڈز دینے چاہئیں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو نارتھ کراچی شادمان ٹاؤن میں ڈپٹی میئر سلمان مراد کے ہمراہ پیپلز یوتھ آئی ٹی پارک کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پارک کا منصوبہ اکتوبر کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اگلے دو سال کراچی کے لیے ترقیاتی سال ہوں گے ۔ سات اضلاع، 25 ٹاؤنز اور 246 یونین کونسلز میں بلا تفریق کام ہوگا اور کے ایم سی کا ترقیاتی فنڈ استعمال کیا جائے گا۔14 اگست کو حب ڈیم سے 100 ایم جی ڈی پانی کی نہر کا افتتاح کیا جائے گا۔ کے فور آگمین ٹیشن پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے اور 77 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 7جولائی کو اس کا ٹینڈر بھی جاری ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام پمپنگ اسٹیشنز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جانا چاہیے ۔میئر کراچی نے کہا کہ نیو کراچی سے لوگ لندن اور ناظم آباد سے ڈی ایچ اے منتقل ہو گئے ، یہ علاقے پیچھے رہ گئے ہیں۔ کراچی اور نیو یارک کا کوئی موازنہ نہیں، وہ 100سال آگے ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں