فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،خاتون زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ لیبر کالونی میں بلال مسجد کے قریب ایک گھر میں فائرنگ کے۔۔
واقعے میں 80 سالہ نواب علی شاہ جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا شائبہ ظاہر کیا گیا ہے ، تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔ادھرلانڈھی اولڈ مظفر آباد میں گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی جس کی شناخت 26 سالہ عاصمہ زوجہ شیر خان کے نام سے ہوئی ۔خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو اس کے دیور اور بیٹے نے گھریلو جھگڑے کے دوران زخمی کیا ۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا بیٹا علی اور دیور گل وزیر موقع سے فرار ہوگئے۔