عوام کا سیاست اور بیلٹ سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے ،کاشف سعید شیخ

عوام کا سیاست اور بیلٹ سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے ،کاشف سعید شیخ

کراچی(این این آئی)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی حکمرانی اور۔۔

جمہوریت کی بالادستی سے ہی ملک ترقی اوربانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کا اسلامی فلاحی وجمہوری مملکت خداد کا خواب شرمندہ تعبیرہوسکتا ہے ۔ملکی ترقی اور وقوم کی فلاح وبہبودکی بجائے ذاتی مفادات،اقتدارکوطول دینے اوراہل ودیانتدارقیادت کا راستہ روکنے کے لیے قانون سازی نہ صرف آئین جمہوریت اورپارلیمنٹ کی نفی بلکہ اپنے ملک وقوم کے ساتھ بھی غداری کے مترادف ہے ۔آئی ایل ایم کراچی تاکشمورسندھ میں تنظیم سازی کے ساتھ حکمرانوں کے غیرآئینی وآمرانہ اقدامات کے خلاف وکلاء کومنظم کرے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اسلامک لائرزموومینٹ کی جانب سے اپنے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا۔صوبائی امیرکا مزیدکہنا تھاکہ فارم 47سے لیکر مخصوص نشستوں کی بندر بانٹ تک کارویہ نہ صرف تشویش ناک بلکہ جمہوریت سیاست اور ملک دشمنی پر مبنی ہے عوام کا سیاست اور بیلٹ سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پارلیمنٹ کی خریدو فرو خت میں اضافہ تو دوسری طرف دو تہائی اکثریت کی بناء پر پارلیمنٹ سے مزید من پسند فیصلے کرانے کا بھی خدشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں