جامعہ این ڈی کے داخلہ ٹیسٹ نے کراچی بورڈ پر لگاداغ دھو دیا ،سپلا

جامعہ این ڈی کے داخلہ ٹیسٹ نے کراچی بورڈ پر لگاداغ دھو دیا ،سپلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن (سپلا)کے مرکزی صدر منور عباس، رسول قاضی سمیت دیگر رہنماؤں نے این ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے طالب علموں کی نمایاں کارکردگی پر اپنے بیان میں کہاکہ۔۔۔

 اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اور اس سے وابستہ کالج اساتذہ پر نتائج کی خرابی کے الزامات لگائے گئے ، ان کو بہت برا بھلا کہا گیا، مگر جامعہ این ڈی کے داخلہ ٹیسٹ نے کراچی بورڈ پر لگایا گیا داغ دھو دیا جس پر ناظم امتحانات انٹربورڈ کراچی زرینہ راشد، ان کی پوری ٹیم کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈز کے مقابلہ میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے پاس ہونے والے طلبہ کی کامیابی کا تناسب واضح طور پر زیادہ یعنی 77 فیصد رہا ہے جو انٹربورڈ کراچی کے تحت امتحانی عمل کے میرٹ اور شفافیت کے اعلیٰ معیار کے مطابق ہونے کی عکاسی کرتا ہے ۔سندھ کے کسی بھی تعلیمی بورڈ کے 46فیصد سے زائد طلبہ این ای ڈی کا داخلہ ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں