انتہائی مخدوش عمارتیں خالی کرنے کاسلسلہ جاری
کراچی(این این آئی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے انتہائی مخدوش حالت خطرناک عمارات کو مکینوں سے خالی اور سیل کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔۔۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شہمیربھٹوکی ہدایات پر ماہر تعمیراتی انجینئرز پر مشتمل ایس بی سی اے کی کمیٹی برائے خطرناک عمارات کا مسلسل سروے جاری ہے کمیٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے متعلق پیش کردہ رپورٹس کے مطابق قومی تاریخی ورثہ میں شامل 10عمارتوں سمیت کل 59عمارتوں کو انتہائی خطرناک قرار دیاگیاہے یہ عمارتیں اولڈ ایریا کے علاقے آرام باغ،لارنس کوارٹرز،نیپیئرکوارٹرز،صدربازار،تلہ رام کوارٹرز اور اولڈ ٹان میں واقع ہیں، قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے پہلے مرحلے میں اس زمرے کی 41عمارتوں کو اب تک مکینوں سے فوری طور پرخالی کرواکر سیل کیاجاچکاہے ،مزیدعمارتوں کو مقامی انتظامیہ کی مدد س خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اگلے مرحلے میں ان پر انہدامی عمل کے معاملے میں پیش رفت جاری ہے ۔ اس حوالے سے ایس بی سی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ شہرکے گنجان آباد علاقوں میں اندورونی یابیرونی طور پر مخدوش حال،خستہ حالت یاتعمیراتی نقائص کی حامل عمارتوں کی نشاندہی کریں شہری کسی وقت بھی ایس بی سی اے پورٹل پراطلاع رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں جبکہ متوقع بارشوں کے پیش نظرایس بی سی اے میں رین ایمرجنسی قائم ہے جس میں تیکنیکی عملہ ہفتے کے ساتوں دن 24گھنٹے موجود ہے ، ایس بی سی اے کے رین ایمرجنسی سینٹرمیں فون نمبر 99232355 اور 99230393یا ویب سائٹwww.sbca@sbca.gos.pk پربھی مطلع کیاجاسکتاہ