آغا خان فاؤنڈیشن اور بینک الفلاح کے کامیاب منصوبے کی تقریب
کراچی(سٹی ڈیسک)آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان اور بینک الفلاح لمیٹڈ کے اشتراک سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے دو سالہ منصوبے کی کامیاب تکمیل پر اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں بینکاری و کارپوریٹ شعبہ، حکومتی نمائندے ، نجی اداروں اور سول سوسائٹی کے معززین نے شرکت کی۔ بینک الفلاح کے مالی تعاون سے چلنے والے منصوبے ’’ریزیلینئس میں اضافہ اور عوام کی بحالی‘‘ نے 2023 میں زرعی روزگار کی بحالی، صحت کی سہولیات تک رسائی، اور پانی/صفائی کے شعبوں میں قابلِ قدر کام کیا۔ منصوبے نے تمام اہداف حاصل کرنے کے ساتھ کئی شعبوں میں توقعات سے تجاوز کیا۔ آغا خان فاؤنڈیشن نیشنل کمیٹی کے چیئرمین امین فراستہ کا کہنا تھاکہ 2022 کے سیلاب نے پاکستان کو شدید متاثر کیا، لیکن ہماری مشترکہ کوششوں نے سیلابی صورتحال سے بحالی اور کمیونٹی کی مضبوطی کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینک الفلاح کے تعاون سے اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام، آغا خان یونیورسٹی، اور آغا خان ایجنسی برائے ہیبیٹاٹ پاکستان کے ذریعے نافذ کردہ اس منصوبے نے معاش کو بحال کیا ۔بینک الفلاح کے صدر/سی ای او عاطف باجوہ نے پاکستان میں کمیونٹیز کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔