سعودآباد میں موٹر سائیکل سوار کو روندنے کی فوٹیج منظرعام پر آگئی
کراچی (این این آئی)ملیر سعود آباد میں پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، جس میں 60 سالہ موٹر سائیکل سوار باقر کو تیز رفتار ٹرک کے کچلنے کا لرزہ خیز منظر صاف دیکھا جا سکتا ہے ۔
18 جولائی جمعے کی صبح پیش آنے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملیر سعود آباد آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب واقعے مرکزی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں تھی کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار باقر آگے جا رہا تھا۔ عقب سے آنے والا تیز رفتار ٹرک اچانک اسے ٹکر مارتا ہے اور باقر کو روندتا ہوا گزر جاتا ہے ۔متوفی باقر کے اہلخانہ کے مطابق وہ دودھ کے کاروبار سے وابستہ تھا اور اپنے گھر کا واحد کفیل تھا۔ وہ روزی کی تلاش میں گھر سے نکلا تھا کہ موت اس کا مقدر بن گئی۔