اسٹیل مل سے قیمتی لوہا و تانبہ چوری کرنے والا گروہ گرفتار

اسٹیل مل سے قیمتی لوہا و تانبہ  چوری کرنے والا گروہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بن قاسم پولیس کی کارروائی ، اسٹیل ملز کے قریب گشت کے دوران 5 رکنی منظم گروہ کو گرفتار کیا گیا ،جو قیمتی دھاتیں لوہا تانبہ چوری کرنے میں ملوث تھے ۔

,ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبد الخالق پیرزادہ کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ منصوبہ بندی کے تحت اسٹیل ملز سے قیمتی لوہا، تانبہ اور دیگر دھاتیں چوری کرتے رہے ہیں۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ اسکریپ، کاپر وائر اور ایک گاڑی برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان کی شناخت علی اکبر، سلمان، مہر علی، اجمل اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں