ملک کو نئے سیاسی نظام کی ضرورت ہے ، پاسبان
کراچی ( این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین اعظم منہاس نے کہا ہے کہ ملک کو نئے سیاسی نظام کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کا نظام غلامی کی یادگار ہے ۔
اسے گرا کر از سر نو تعمیر کرنے کی ضرورت ہے ۔نوکر شاہی کے دماغ سے افسری کا بھوت نکالنا ہوگا۔سیاست نواب ابن نواب کا کھیل بن چکا ہے ۔ انٹیلکچوئلزکو قیادت کا موقع ملنا چاہیے ۔