سندھ حکومت نے صرف کرپشن میں ترقی کی،کاشف شیخ

سندھ حکومت نے صرف کرپشن میں ترقی کی،کاشف شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ اس وقت حکومتی خراب کارکردگی ،ڈاکوراج اورظالم وڈیرہ شاہی کے جبرکے دور سے گزررہا ہے۔ پیکا ایکٹ اظہاررائے کی آزادی پرشب خون مارنے کے مترادف ہے جس کے خلاف بھرپورآوازاٹھانے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے قباآڈیٹوریم میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب باڈی کے اعزازمیں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ کے یوجے کے صدرنصراللہ چودھری،جنرل سیکرٹری ریحان چشتی،جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیرحافظ نصراللہ چنا،جنرل سیکرٹری محمد یوسف بھی موجودتھے ۔ صوبائی امیرنے کے یو جے کے عہدیداران کو سندھ کاروایتی تحفہ اجرک اوردینی کتب کاہدیہ بھی پیش کیا۔  انہوں نے کہاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی سترہ سالوں سے اقتدار کے باوجود ڈلیورنہیں کرسکی ہے امن وامان سے لیکرصحت وتعلیم تک ہرشعبہ کرپشن وتباہی کا شکار ہے ،سندھ حکومت نے صرف کرپشن میں ترقی کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں