نادرا حکام کو نوٹس،جواب طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے شناختی کارڈ کے اجرا کے تنازع پر نادرا سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیے ۔
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے نوجوان عزیز اللہ کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نادرا سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے ۔ درخواست عزیز اللہ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے والدین کے شناختی کارڈ موجود ہیں، وہ پاکستان کے شہری ہیں اور تمام ضروری دستاویزات بشمول پیدائش، رہائش اور دیگر ریکارڈ بھی مکمل موجود ہے ، اس کے باوجود عزیز اللہ کو قومی شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جا رہا۔