نیوکراچی میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوکراچی پاور ہاؤس کے قریب فائرنگ سے صدام نامی نوجوان کے قتل کا واقعہ۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بلال کالونی تھانے میں قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا۔
مقدمہ مقتول کے کزن خدا بخش کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ اور صدام نیوکراچی کی کباڑ مارکیٹ گئے تھے ،واپسی پر تین موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر انہیں روکا، صدام موٹر سائیکل سے اترکر بھاگا ،سروس روڑ پر ایک ملزم نے پیچھا کرکے پکڑا جس سے صدام کی قمیض بھی پھٹ گئی،ملزم نے صدام کی گردن پر گولی ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق تھر پارکر سے تھا۔