صحافیوں کی سہولت کیلئے محکمہ ایکسائز کا کیمپ

صحافیوں کی سہولت کیلئے محکمہ ایکسائز کا کیمپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے ارکان کی سہولت کے پیشِ نظر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت سندھ کی جانب سے قائم کردہ موٹر رجسٹریشن کیمپ کے پہلے روز صحافی برادری نے بھرپور شرکت کی۔

 کیمپ میں 180 سے زائد ممبران نے سکیورٹی فیچر پر مشتمل نئی نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے رجوع کیا ۔ کیمپ میں ممبران کو کار اور موٹر سائیکل کی سکیورٹی فیچر نمبر پلیٹس کے ساتھ ساتھ رجسٹریشن کی منتقلی، اسمارٹ کارڈز اور دیگر متعلقہ امور پر مکمل رہنمائی و سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ارکان کراچی پریس کلب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا ۔یہ سہولت صوبائی وزیر ایکسائز  مکیش کمار چاؤلہ کی خصوصی ہدایت پر ممکن ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں