ایس پی ایس سی امتحانات کا ریکارڈ پبلک کرنے کی درخواست دائر

ایس پی ایس سی امتحانات کا ریکارڈ پبلک کرنے کی درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کا ریکارڈ پبلک کرنے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔۔۔۔

شہری عامر بلوچ نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کمیشن کی جانب سے مختلف آسامیوں کیلئے امتحانات تو منعقد کیے جاتے ہیں لیکن کامیاب امیدواروں کی صرف فہرست جاری کی جاتی ہے ، ان کی جوابی کاپیاں اور امتحانی ریکارڈ پبلک نہیں کیا جاتاا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ کمیشن کو پابند کیا جائے کہ امتحانی ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں