الخدمت نے برین آن وہیلزپروگرام شروع کردیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت پاکستان نے ذہنی صحت کے علاج کی سہولتیں دیہی اور پسماندہ علاقوں تک پہنچانے کیلئے برین آن وہیلزکے نام سے ایک نیا پروگرام شروع کردیا۔
جس کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں خاص طور پر سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو ذہنی صحت کے علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی صدر ڈاکٹر طبسم جعفری نے کہا کہ ذہنی بیماری ہر طبقے اور علاقے میں پائی جاتی ہے، لیکن ہمارے صحت کے نظام میں اسے اب بھی غیر ضروری سمجھا جاتا ہے، خواتین خاموشی سے ڈپریشن کا شکار ہیں اور مرد اکثر منشیات کا سہارا لیتے ہیں، مگر ریاستی سطح پر اس بحران کا کوئی جامع حل موجود نہیں۔