گیدڑ بھبکیاں بھارتی خوف کی عکاسی کررہی ،سنی تحریک
کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ دھونس دھمکیوں اور گیدڑ بھبکیاں بھارتی خوف کی عکاسی کررہی ہیں۔
دھونس دھمکیوں میں آنے والے نہیں، بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے ۔بھارتی وزیر دفاع کے دھمکی آمیز بیان اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلوم وجبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع خوف کا شکار ہیں، رفال کی تباہی نہ بھولیں اور دھونس دھمکیوں سے باز رہیں۔