سابقہ شوہر کو 25 لاکھ روپے کی ادائیگی کا حکم

سابقہ شوہر کو 25 لاکھ روپے کی ادائیگی کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے 18 سال بعد نان و نفقہ کیس میں خاتون کے سابقہ شوہر کو 25 لاکھ روپے کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

 عدالت نے قرار دیا کہ رقم پانچ اقساط میں آئندہ سال تک ادا کی جائے گی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے ثالثی کا کردار ادا کیا اور فریقین کو تین مراحل کے بعد ایک معاہدے پر رضا مند کیا۔ فیصلہ کے مطابق ادائیگی کے بعد فریقین ایک دوسرے پر کوئی کلیم نہیں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں