سلطان آبادمیں 350 نادہندگان کے بجلی کنکشن منقطع

سلطان آبادمیں 350  نادہندگان کے بجلی کنکشن منقطع

کراچی(کامرس رپورٹر)کے الیکٹرک نے سلطان آباد میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 150 سے زائد غیر قانونی کنڈے ہٹا دیے اور 350 سے زائد نادہندگان کے کنکشن منقطع کر دیے۔مزید برآں کے الیکٹرک کی جانب سے علاقے میں ہم قدم اسکیم کے تحت سہولت کیمپ لگایا گیا۔۔۔

 جہاں صارفین کو بلوں کی آسان ادائیگی، شکایات کے ازالے اور قانونی کنکشنز حاصل کرنے میں مدد فراہم کی گئی۔ کیمپ کے دوران متعدد صارفین نے ادائیگیاں کیں، جب کہ نئے کنکشنز کے لیے درخواستیں بھی موصول ہوئیں۔ ترجمان کے  الیکٹرک کے مطابق، بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ غیر قانونی کنکشنز نہ صرف کے ۔ الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ شہریوں کے لیے حفاظتی خطرات میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ ادارہ شہریوں سے اپیل کرتا ہے کہ بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں