آئی جی اور ڈی آئی جی کا ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا دورہ

آئی جی اور ڈی آئی جی کا ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات سندھ اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل اصلاحی و مرکز ملیر کراچی کا تفصیلی دورہ کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے جیل کے کچن، مختلف بیرکس اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران افسران نے قیدیوں سے ملاقات کی، اُن کے مسائل اور درخواستیں سنیں اور اُنہیں فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔آئی جی جیل خانہ جات نے جیل میں صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت کے انتظامات اور مجموعی انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے قیدیوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور اصلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایت بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں