جامعہ کراچی، انجمن اساتذہ کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا اعلان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے سالانہ انتخابات 2025-26 ء چائنیز ٹیچرزمیموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقد ہوئے جس میں 508 اساتذہ نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
انتخابات کے نتائج کے مطابق کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے سید غفران عالم 272 ووٹ لے کر صدرمنتخب ہوئے ۔ نائب صدر کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈگورننس کی ڈاکٹر نِداعلی 281 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں ۔سیکریٹری کے لئے ٹیچرز الائنس فارگڈگورننس کے ڈاکٹر معروف بن رؤف 268 ووٹ لے کر منتخب ہوئے ۔خازن کے لئے کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی ڈاکٹر عظمیٰ عاشق 257 ووٹ لے کر منتخب ہوئیں ۔جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر ڈاکٹر طحہٰ بن نیاز293 ووٹ لے کر منتخب ہوئے ۔